نواز شریف 16ستمبر کو امریکہ کے 9روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

نواز شریف 16ستمبر کو امریکہ کے 9روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف 16ستمبر کو امریکا کے 9روزہ دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم نواز شریف 24ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف 16ستمبر کو 9روزہ دورے پر براستہ ڈنمارک امریکا روانہ ہوں گے،وزیراعظم ایک روز ڈنمارک میں قیام کرنے کے بعد 18ستمبر کو ڈنمارک سے امریکا جائیں گے،جہاں وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی واپسی 24ستمبر کو ہوگی۔

مزید : صفحہ اول