فیصل آباد،سیالکوٹ کے بعد لاہور سے بھی پری حج آپریشن مکمل

فیصل آباد،سیالکوٹ کے بعد لاہور سے بھی پری حج آپریشن مکمل
فیصل آباد،سیالکوٹ کے بعد لاہور سے بھی پری حج آپریشن مکمل

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد،سیالکوٹ کے بعد لاہور سے بھی پری حج آپریشن مکمل،سیالکوٹ سے 2113فیصل آباد سے 2927لاہور سے 13013 عازمین حجاج مقدس پہنچ گئے شاہین ائیرلائنز ،پی آئی اے، ائیربلیو،سعودی ائیرلائنز نے حج اپریشن مکمل کر لیا، 15 ہزار پانچ سو پرائیویٹ عازمین بھی سعودیہ پہنچ چکے ہیں کامیاب حج آپریشن پر تمام اداروں کا شکر گزار ہوں18ستمبر سے پوسٹ حج اپریشن شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کوئی فلائٹ تاخیر کا شکار نہیں ہوئی تمام عازمین کو انجکشن لاہور،فیصل آباد ،سیالکوٹ کے حاجی کیمپوں میں لگائے گئے ،تمام بنکوں نے بڑا تعاون کیا ،تمام حاجی کیمپوں میں عازمین حج کی ٹریننگ پورا ماہ جاری رہی،حاجیوں کے لیے چودھری ارشد وڑائچ نے کھانے کا انتظام کیا ،ضلعی حکومت لاہور،سیالکوٹ،فیصل ابادکے شکر گزار ہیں ،سکاوٹس اور پولیس نے جس ذمہ داری کے ساتھ ذمہ داری ادا کی وہ بھی قابل تحسین ہے ۔ملک سعید نے کہا حج اپریشن کی کامیابی میرے سٹاف کی دن رات محنت اور تمام ڈیپارٹمنٹ کی کوارڈنیشن کا نتیجہ ہے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اخلاص سے کی گئی ہے اللہ حاجیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور ہماری کوششیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

حج آپریشن مکمل

مزید : صفحہ آخر