کیڈٹ کالج صوابی کے 180سے زائد طلبہ کی فوڈ پوائزنگ کے باعث حالت غیر ،ہسپتال منتقل

کیڈٹ کالج صوابی کے 180سے زائد طلبہ کی فوڈ پوائزنگ کے باعث حالت غیر ،ہسپتال ...

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل شیر کیڈٹ کالج صوابی میں فوڈ پوائزنگ کے باعث 180سے زائد طلباء متاثر ہو گئے ہیں ،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہاہے کہ زہر خورانی کے شکار طلبہ کی تعداد 180ہو گئی ہے ،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ طالب علموں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کرنے کیلئے مردان اور نوشہرہ سے بھی ایمبولینسز منگوالی گئیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ متاثرہ طالب علموں کو سی ایم ایچ پشاور اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل ۔جبکہ زہر خورانی کی وجوہات تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید : صفحہ اول