میر قاسم کی پھانسی پر اظہار مذمت کیوں کیا ؟ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی

میر قاسم کی پھانسی پر اظہار مذمت کیوں کیا ؟ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ...

ڈھاکہ( اے این این ) بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی پھانسی کی مذمت کرنے پر ڈھاکہ میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر ثمینہ مہتاب کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کرکے میرقاسم علی کی پھانسی کی مذمت پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل کی طرف سے اب تک حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو پھانسیاں دی جاچکی ہیں جن کی پاکستان نے شدید مذمت کی ۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کا یہ اقدام 1974ء کے سہ فریقی معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

مزید : صفحہ اول