عہدے کسی کے میراث نہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کوترجیح دی، نثار کھوڑو

عہدے کسی کے میراث نہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کوترجیح دی، نثار ...

ڈہرکی(نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے خوارک سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے ان کی پرانی یادیں وابستہ ہیں کیوں کہ کموں شہید پر شہید بینظیر بھٹو کی سربراہی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف تاریخی دہرنا دیا گیا تھا جس کے بعد سندھ دشمن منصوبے کالاباغ ڈیم کی حمایت میں کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ماتھیلو میں پارٹی ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

تنظیم کے تمام عہدے غیر فعال بناکر نئے سرے سے تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سندھ کے کارکنوں سے نئی تنظیم سازی کے حوالے سے رائے لیکر رپورٹ فراہم کی جائے یہی وجہ ہے کہ میں آج میرپور ماتھیلو میں پارٹی کے کارکنوں سے نئے عہدے داروں کومنتخب کرنے کیلئے انکی قیمتی رائے پوچھنے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ عہدے کسی کی میراث نہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کو ترجیح دی ہے اسی لیے کارکنوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں وہ خود فیصلہ کریں کہ ان کو ضلع گھوٹکی میں کون سے عہدیدارمنتخب کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہوکر اس پاک دھرتی کی خدمت کر سکتے ہیں۔ ورکروں کی خواہشات کے مطابق عہدے داروں کی حتمی منظوری وہی دیں گے کنوینشن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ اور راشد ربانی نے بھی شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر