گھاس کاٹتی 3خواتین پر سانپوں کا حملہ ‘ ایک موقع پر دم توڑ گئی

گھاس کاٹتی 3خواتین پر سانپوں کا حملہ ‘ ایک موقع پر دم توڑ گئی

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)گھاس کاٹتی تین خواتین پر نراورمادہ سانپوں کا حملہ ، ایک جاں بحق دونشترریفر۔نواحی علاقہ موضع گل قائم مستوئی کی بستی پیرو کی رہائشی شہنازبی بی نسیم بی بی اور نزیر مائی کماد کے کھیت سے خودروگھاس کاٹ رہے تھے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

۔کہ اچانک نراورمادہ سانپوں نے ان پر حملہ کردیا۔ جس سے شہناز بی بی جاں بحق ہوگئی اوردوسری شدید زخمی اہل علاقہ غفور وسیم اور دیگر نے بتایا کہ ہسپتال تک لے جانے میں دیر ہوجانے سے شہناز بی بی جاں بحق ہوگئی۔جبکہ دوزخمی خواتین نسیم بی بی اور نزیر مائی کونشترریفرکردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر