جے یو پی ملتان ڈویژن کے اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج سے شروع

جے یو پی ملتان ڈویژن کے اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج سے شروع

ملتان ( سپیشل رپورٹر )جمعیت علماء پاکستان ملتان ڈویژن کے زیرا ہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 5تا 10ستمبر تک ہوگی جن کی صدارت صاحبزادہ قاری احمد میاں نقشبندی کریں گے جبکہ مہمان معظم خطیب اعظم برطانیہ علامہ حافظ محمد حامد رضا (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

حامدی نقشبندی ہونگے جبکہ جمعیت علماء پاکستان ملتان ڈویژن کے صدر ایوب مغل ودیگر عہدیداران ارشد اقبال نیازی ، صاحبزادہ محمد عثمان پسروری ودیگر شریک ہونگے ۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے پہلے روز آج 5ستمبر کو تاجدار ختم نبوت آل پارٹیز سیمینار مقامی ہوٹل سیزان میں دن 2بجے ہوگا جبکہ کانفرنس کے دیگر پروگرام 8,7,6اور 9ستمبر کو شیڈول کے مطابق انعقاد پذیر ہونگے ۔

کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر