کنٹینر اورکینڈین بابا کی سیاست صرف عوام کو گمراہ کرناہے، رفیق رجوانہ

کنٹینر اورکینڈین بابا کی سیاست صرف عوام کو گمراہ کرناہے، رفیق رجوانہ

فتح پور (سٹی رپورٹر ) دھرنوں کی سیاست کرنے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، چےئر مین یوسی گرے والا صاحبزادہ محبوب الحسن اور مسلم لیگ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی رہنما محمد بوٹا شہزاد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے ، صاحبزادہ محبوب الحسن اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما محمد بوٹا شہزاد نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے لاہور میں ملاقات کی اور علاقائی اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہو ا ، اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے معیار زندگی بلند کر نے کے لئے خاظر خواہ پروگرامز کا اجراء کر رکھا ہے ، خصوصا پنجاب میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے سو ارب روپے کے پراجیکٹ سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کنٹینر اور کینڈا بابا کی سیاست صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے ، ان کے عزائم میاں برادران کی طرف سے عوامی منصوبہ جات کو روکنا ہے ، اب عوام با شعور ہو چکی ہے ،اور ان شعبدہ باز سیاسستدانوں کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ، انشاء اللہ میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر