قومی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسرا راؤنڈ آج سے ملتان میں شروع ہوگا

قومی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسرا راؤنڈ آج سے ملتان میں شروع ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راونڈ آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں لاہور بیلو ،لاہور وائٹس ،کراچی بیلو ،کراچی وائٹس ،اسلام آباد ،فاٹا ،راولپنڈی اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں قومی ٹی 20کا پہلا راونڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

میں کھیلاگیا جس میں پوائنٹس ٹیبل پشاور سرفہرست ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونیوالے دوسرے راونڈ میں روانہ دومیچز کھیلے جاہیں گے پہلا میچ شام چار بجے اور دوسرا میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا آج پہلا میچ چار بجے لاہور ریجن وائٹس اور راولپنڈی دوسرا میچ رات آٹھ بجے فاٹا اورکراچی ریجن بیلو کے درمیان کھیلاجائیگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی مرتبہ قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کو کامیابنانے کے لیے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت ہوٹلز سے اسٹیڈیم میں آنے اور جانیوالی ٹیمیں کو سخت سکیورٹی حصار میں لایا جائے گا جس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر روٹ ریکی بھی کی جارہی ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20میچز کے حوالے سے ملتان سمیت جنوبی کے شائقین میں خصوصی جوش وخروش پایا جارہا ہے کیونکہ ایک طویل عرصے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے ملکی سطح کے ایونٹ میں اپنے قومی ہیروز کو براہ راست ایکشن میں دیکھیں گے جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ راولپنڈی کی مقابلے میں دوسرے راونڈ میں شائقین کا رش زیادہ ہوگا ٹی 20میچز کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیار کی جانیوالی پچز کو سپورٹنگ پچز قرار دیا جارہا ہے جس پر اچھی بٹینگ کرنیوالوں کے لیے رنز کے مواقع بھی ہونگے جب کہ فاسٹ باولرز کو بھی کو بھرپور مدد ملی گی جس کی وجہ سے دلچسپ کرکٹ دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے ٹی 20میچز کے لیے ملتان کے مختلف جگہوں پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے دوسرے راو نڈ میں چودہ لیگ میچز کھیلے جاہیں گے جبکہ عید قربان کے بعد دوسیمی فائنل اور فائنل کھیلاجائے گا ۔

ٹی20

مزید : ملتان صفحہ آخر