پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں،فاٹا کوچ

پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں،فاٹا کوچ

ملتان(خصوصی رپورٹر)فاٹا کے کوچ کامران خان نے کہا ہے کہ پہلے راونڈ میں کھلاڑیوں کی پرفامنس سے مطمین ہیں ، ہماری امیدوں کا محور بلال آصف اور عامر یامین ہیں جو قومی ٹیم بھی کم بیک کرسکتے ہیں ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نو زائیدہ ہے ابھی ایک سال ہوا ہے اس لئے تجربہ نہیں ہے میچ کے دوران تجرنے کی کمی ہماری جیت کے راستے میں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رکاوٹ بن رہی ہے پہلے روانڈمیں راولپنڈی کے خلاف جیت ہمارے کھلاڑیوں کی کلاس کی مظہر تھی ، لاہور کے خلاف سعد نے ایک شاندار اننگرز کھیل کر ہمیں شکست دی ہماری بالنگ ٹھیک تھی بس دن اچھا نہیں تھا ، پشاور کے خلاف ہماری بیٹنگ لائن کلک نہیں کرسکی 115کا معمولی ہدف دیا تھا اس سارے عمل میں ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل تحسین تھی ، ملتان روانڈ میں نئے پلان کے ساتھ آئے ہیں اس امید ہے پوانٹس ٹیبل پہلی پوزیشنوں میں جگا بنا لیں ۔دریں اثناء ضرب عضب نے فاٹا کے ویران کھیلوں کے گرانڈز کو آبا د کردیا ، فاٹا کے کوچ کامران کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے ثمرات سامنے آرہے ہیں کرکٹ فاٹا کا پسندیدہ کھیل ہے اس کے گراونڈ آباد ہورہے ہیں ، اب دور دراز علاقوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہے ہیں ، اگرچہ سہولیات نہیں مگر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گراونڈ بناکر کرکٹ کھیل رہے ان کے پاس اچھی وکٹ نہیں ہیں گرا سی گرانڈ نہیں ہے مگر ان علاقوں میں ٹیلنٹ بہت ہے ، اگر سہولیات مل جائیں تو پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ مل جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر