کینٹ میں لاکھوں مالیت کے کمپیوٹر و سامان چوری،تاجروں نے روڈ بلاک کردیا

کینٹ میں لاکھوں مالیت کے کمپیوٹر و سامان چوری،تاجروں نے روڈ بلاک کردیا

ملتان(وقائع نگار)ملتان کینٹ کے علاقے میں واقع خان پلازہ میں کمپیوٹر شاپ میں لاکھوں روپے مالیت کی چوری،نامعلوم چوروں نیدکان کے تالے روڑ کر48ڈبہ پیک کمپیوٹر و نقدی مالیتی32 لاکھ 75 ہزارروپے کا سامان لے اڑے۔چوری کی واردات کے خلاف تاجروں نے2گھنٹے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیل کے مطابق کینٹ کے علاقے خان پلازہ میں ڈبل اے کے نام سے کمپیوٹر شاپ عاطف نامی نوجوان نے بنارکھی گزشتہ روز7بجے صبح کے وقت تین نامعلوم چور گاڑی پر(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

آئے اور انہوں نے آتے ہی مذکورہ شاپ کے تالے زبردستی توڑ کرشاپ کے اندر سے48لیپ ٹاپ مالیتی28لاکھ روپے اور نقدی4لاکھ75ہزار چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی شاپ کے مالک اور عاطف اور آصف بھی موقع پر آگئے جنہوں کے شور و واویلا پر دیگر دکاندار اکٹھے ہوگئے۔15پر کال کی گئی۔پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد مالکان کے بیان قلم بند کئے۔اسی دوران پولیس نے سکیورٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز شان اورپطرس کو بھی شامل تفتیش کرنے کیلئے حراست میں لے لیا اور نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب خان پلازہ کے دکانداروں نے پولیس کی ناقص سکیورٹی اوار بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔روڈ بلاک کردی۔ٹائر جلانے،بعد ازاں پولیس کی یقنین دہانی پر مظاہرہ کو منتشر کردیا گیا۔

چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر