یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا سکولوں کی نجکاری کیخلاف یکم اکتوبر سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا سکولوں کی نجکاری کیخلاف یکم اکتوبر سے تعلیمی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے سکولوں کی نجکاری کے خلاف یکم اکتوبر سے تعلیمی بائیکاٹ کرنیکا اعلان کردیا‘انہوں نے یہ اعلان یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

کنوینر طارق محمود سینئر ہیڈماسٹر کی زیر صدارت پنجاب کی 6 تنظیموں پر مشتمل منعقدہ اجلاس میں کیا ‘اجلاس میں قائدین کا کہنا تھا کہ حکومت کو نوٹس دے رکھا ہے "تیس ستمبر تک نجکاری ، پیف سکولوں کی واپسی ، دانش اور ڈسٹرکٹ اتھارٹیوں کے خاتمے ، اساتذہ کو دی جانیوالی سزاؤں اورسکیورٹی و ڈراپ آؤٹ کی بنیاد پر اساتذہ اور ہیڈماسٹروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے فیصلے واپس نہ لئے گئے تو یکم اکتوبر سے پنجاب بھر میں تعلیمی بائیکاٹ کرکے نظام تعلیم کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ محی الدین ، میاں جاوید ، محمد حسین ، فیصل حسنین غفاری ، اختر بٹ ، سعید ورک، جمیل چوہدری ، انور جپہ ، محمد نواز بھی موجود تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کو تاریخ آغاز ملازمت سے ریگولر کیا جائے اور حق پینشن دیاجائے اس موقع پر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین اللہ بخش قیصر نے کہا کہ حکومت اس وقت تک واپسی کا رخ اختیار نہیں کرے گی جس وقت تک ہم متحد ہو کر راست اقدام اٹھا کر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر قاری خالد محمود کو ڈویژن فیصل آباد ،رانا نصیر احمد کو ضلع فیصل آباد کا کنوینر منتخب کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر