عمران خان آج اسٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں پہنچیں گے

عمران خان آج اسٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج اسٹیل ملز کے ملازمین کے دھرنے میں پہنچیں گے ، تیاریاں مکمل ، مقامی رہنماؤں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ریلیاں ، دعوت نامے تقسیم ، جام عبدالکریم ہزاروں کارکنان کے ساتھ رزاق آباد میں عمران خان کا استقبال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج کراچی پہنچنے کے بعد شام 4بجے اسٹیل ملز نیشنل ہائی وے کے قریب جناح گیٹ پر اپنے بنیادی حقوق کیلئے3اگست سے دہرنا دیکر بیٹھے ہوئے ملازمین کے مطالبات کے حق میں دہرنے میں پہنچیں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور مقامی رہنماؤں حلیم عادل شیخ کل اسٹیل مل ملازمین کے دہرنے میں پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا ، دوسری جانب پی ٹی آئی ملیر کے رہنما جام کریم اور پی ایس 127کے نامزد امیدوار نے ملیر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکال کر عام لوگوں کو عمران خان کے استقبال کے دعوت نامے تقسیم کیے ، اس سلسلے میں جام عبدالکریم نے بتایا کہ عمران خان کا استقبال آج رزاق آباد نیشنل ہائی وے پر کیا جائیگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ، انہوں نے اپنی برادری سمیت تمام لوگوں کو عمران خان کے استقبال کیلئے رزاق آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول