ممنون حسین کی روضہ رسول پرحاضری، نوافل ادا کیے

ممنون حسین کی روضہ رسول پرحاضری، نوافل ادا کیے

مکہ مکرمہ(اسٹاف رپورٹر ) صدر مملکت ممنون حسین نے روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے دعائیں مانگیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب میں مسجد نبوی گئے، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، ممنون حسین نے ملک کی ترقی،خوشحالی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے سفیر منظور الحق اور قونصل جنرل شہریار اکبر بھی صدرمملکت ممنون حسین کے ہمراہ تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول