ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں خرید و فروخت میں اضافہ

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں خرید و فروخت میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عید قربان کے نزدیک آتے ہی سپرہائی وے، سہراب گوٹھ پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت میں تیزی آگئی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دن لوگوں کی بڑی تعدادنے منڈی کا رُخ کیا۔ منڈی کے منتظم جہانگیر چوہدری نے کہا کہ رواں ہفتہ مزید جانور مویشی منڈی پہنچنے کے بعد ان کی خرید و فروخت بڑھ جائے گی۔ منڈی کے تیزی کے دن شروع ہوگئے ہیں اس لیے عوام کا جوش و خروش اور منڈی میں بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خرید و فروخت میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا اور عوام کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر آسانی سے خریداری کرسکیں۔ ان سہولتوں میں کھانے پینے کے اسٹال، مفت پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول