جنگ ہتھیاروں سے نہیں جواں عزم اور حوصلے سے لڑی جاتی ہے :ایئر چیف سہیل امان

جنگ ہتھیاروں سے نہیں جواں عزم اور حوصلے سے لڑی جاتی ہے :ایئر چیف سہیل امان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جوانوں عزم اور حوصلے سے لڑی جاتی ہے۔کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ شہدا نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ یادگار شہدا سے نوجوانوں کو تاریخ کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہدا نے تاریخی کارناموں کے ذریعے ہم پر بھی بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے۔ پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر شہیدوں کے نقش قدم کی خواہش رکھتا ہے۔ پی اے ایف ملک کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھے گی۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین اور نشان حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس شہید کی والدہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ائیر چیف مارشل نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑحائی جبکہ جوانوں نے سلامی بھی پیش کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول