کارکن انتخابات کی تیاری کریں جلد پاکستان آؤں گا‘ پرویز مشرف

کارکن انتخابات کی تیاری کریں جلد پاکستان آؤں گا‘ پرویز مشرف

ملتان ( سپیشل رپورٹر) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر (ر ) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان آؤں گا کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف باہر نکلیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے پی ایم ایل جنوبی پنجاب کے جنر ل سیکریٹری و آرگنائزر سلطان محمود ملک سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا اس موقع پر سلطان محمود ملک نے پرویز مشرف کو(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں رپورٹ بھی دی جس پر پرویز مشرف نے ان کی کارکردگی کو سراہا پرویز مشرف نے مزید کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ آج پاکستان میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور بے روزگاری نے نوجوانوں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی اور بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کو مکمل اختیارات تھے لیکن 8ماہ گزرنے کے باوجود بھی کرپٹ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دے پائے ہیں بلکہ حکمران تمام اختیارات صرف اپنے پاس ہی رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور وہ میرے دست و بازو ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہو ئے گھبرا تے ہیں اورسرمایہ کاری تو ایک طرف پاکستان کے کسان ، تاجر ، مزدورکی حالت قابل رحم ہے جو معاشی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدار پر آئیں گے اور دوبارہ ترقی و خوشحالی کا دور لائیں گے ۔

پرویز مشرف

مزید : ملتان صفحہ آخر