سرکاری کالجز میں عارضی لیکچرارز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز 7ستمبر کو ہونگے

سرکاری کالجز میں عارضی لیکچرارز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز 7ستمبر کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے کالجز میں لیکچررز کی کمی دور کرنے کے لئے 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پرعارضی لیکچررز(سی ٹی آئیز) بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اس سلسلہ میں عارضی لیکچررز کی بھرتی کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
لئے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں میں 7 اور 8 ستمبر 2016ء کو بیک وقت انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواہشمند مرد و خواتین اپنی سی ویز سمیت اصل تعلیمی اسناد دکھانے کے پابند ہوں گے جبکہ سی ٹی آئیز کے لئے تعلیمی قابلیت ایم اے۔ ایم ایس سی سیکنڈ ڈویژن مقررکی گئی ہے ، کامیاب امیدواروں کی حتمی لسٹیں 12 ستمبر کو صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی جائیں گی جبکہ بھرتی ہونے والے سی ٹی آئیز کو 15 ستمبر 2016 سے کالجز میں حاضری دینا ہو گی ۔واضح رہے کہ سی ٹی آئیز میں بھرتی کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔