جماعت اسلامی آئندہ الیکشن بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی،وسیم اختر

جماعت اسلامی آئندہ الیکشن بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) جماعت اسلا می کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 2018 ء کے الیکشن میں ایک بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی کارکنان اس کی تیاری کے لیے میدان میں نکلے اور عوام جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کے ہاتھوں کو مضبوط کرئے کیونکہ ملکی مسائل ایک دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہیں ۔وہ جامع مسجد الحق میں جماعت(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

اسلامی کی ضلعی شوری سے خطاب کر رہے تھے خطے میں امریکہ،بھارت گٹھ جوڑ کوناکام بنانے کے لیے پاکستان کو چین،ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی تشکیل دینی چاہئے۔امریکہ اور بھارت جنوبی ایشیاء میں چین اور پاکستان کے اشتراک سے اکنامک کوریڈور کے منصوبے کوکامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور عالم اسلام کے دیگرممالک کو بھی امریکہ،بھارت اور اسرائیل کے امت مسلمہ کے خلاف ناپاک عزائم پر متحداوربیدار کرنا وقت کاناگزیر تقاضا ہے۔ پاکستان میں اندرونی استحکام کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کومل کر کام کرنا چاہئے۔اگر کالاباغ ڈیم کی طرح خدانخواستہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ بھی ہماری اندرونی سیاست کی نذر ہوگیا تو یہ ملک وقوم کے لیے تباہ کن ہوگا۔اجلاس میں بنگلہ دیش کی حکومت کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما ء میرقاسم علی کو دی جانے والی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کا ایک اور بیٹے کو پاکستان سے محبت کرنے کی سزا پر شہید کر دیا گیا حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے۔12ایکڑ سے کم رقبے والے کاشتکاروں کو زرعی ٹیکس سے استثنا دیا جائے۔واپڈا کی زیادتیاں بند کی جائیں اور بجلی کے ٹیوب ویلیوں کیلئے فلیٹ ریٹ مقررکیاجائے۔ا جلاس سے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر سید ذیشان اختر ،ضلعی جنرل سیکرٹری نصراللہ ناصر ،ڈاکٹر خیر محمد ،عرفان انجم ،شیخ افضل ،سید وقار الحق شاہ،ڈاکٹر محمد رفیق،ڈاکٹر عبدالروف شکرانی،طاہر لطیف،ڈاکٹر افتخار شیخ،عارف حسین عاصم سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔