ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کی ری سٹرکچرنگ،رواں سال5ارب2کروڑ خرچ ہونگے
ملتان(وقائع نگار)ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ری سٹرکچرنگ پر رواں سال 5ارب 20کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔تمام ہسپتالوں میں طبی آلات و مشینری کو فعال رکھنے کیلئے ای ڈی اوز ہیلتھ اپنے اضلاع کے ہسپتالوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں۔یہ بات (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ماہانہ کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس میں ملتان سے بھی صحت حکام شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم سے ہسپتالوں میں حاضری کی صورت حال بہتر ہوئی۔معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کوریج کے باعث صوبہ پنجاب ابھی تک پولیو فری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈی اوز ہیلتھ عیدالضحیٰ کے پیش نظر کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام میں آگہی پیدا کریں۔انسداد ڈینگی پروگرام پر بھی عمل درآمد کیا جائے کانگو کا مریض کا علاج کرتے وقت ڈاکٹرز ودیگر عملہ حفاظتی کٹس کا استعمال کریں۔بعدازاں صوبہ بھر کے ای ڈی واز نے اپنے اپنے اضلاع کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے۔