ایک ہی رات8دکانوں میں چوری ، پولیس نے لٹیروں کو چھٹی دے دی ، عارف فصیح اللہ

ایک ہی رات8دکانوں میں چوری ، پولیس نے لٹیروں کو چھٹی دے دی ، عارف فصیح اللہ

ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ دولت گیٹ،لوہاری گیٹ کے علاقہ سرمد روڈ سے ایک ہی رات میں ہونے والی آٹھ دکانوں کی چوری نے ثابت کردیا ہے کہ پولیس نے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

لٹیروں کو چھٹی دے رکھی ہے۔یہ بات آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ نے پولیس کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔انجمن تاجران سرکلر روڈ دولت گیٹ حسین آگاہی کے صدر حاکم علی قریشی نے کہاکہ ایک رات میں کراؤن،عاشق،کنگ،چیف، زوہیب،علی اور راحیل آٹو،لاہور پوشش سے5لاکھ نقدی چھین کو لوٹ لی گئی۔انہوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہماری چوری برآمد نہ ہوئی تو تاجر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد احمد،حاجی افضل صدیقی،خالد صدیقی،فاروق صدیقی،شیخ محمد زاہد،قاضی محمد خالق،خالد قریشی،ملک عاشق بھی شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر