کنٹینر کی سیاست دم توڑ چکی ،عوام دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں :امیر مقام

کنٹینر کی سیاست دم توڑ چکی ،عوام دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں :امیر مقام

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو ذلیل وخوار کیا کنٹینر کی سیاست دم توڑ چکی ہے عوام دھرنوں سے تنگ آچکی ہے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان نوازشریف جو اقدامات اٹھائیں ہیں اس کے ثمرات اس ملک وقوم کیلئے جلد ظاہر ہوں گے وہ کالج گراونڈ الپوری میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے ہمراہ شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کی افتتاح کے بعدف ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء اور ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ ،مسلم لیگ شانگلہ کے صدر انتخاب الم،جنرل سیکرٹری بخت عالم،تحصیل ناظم محمد طاہر،سابق ایم پی اے فضل اللہ اور دیگر نے خطاب کیا انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ اب عوام کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھانے سے اب ٹرخایا نہیں جا سکتا کیونکہ عوام کام چاہتے مہیں دھرنے اور نا چ گانے کے محفل نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی سفارش سے ملاکنڈ ڈویژن کی عوام پر ظلم کرکے ٹیکس کا نفاذ ہوا تو عوام صوبائی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہمارے لیڈر محمد نوازشیف نے وہی قانون واپس لیکر کسٹم ایکٹ ملاکنڈ ڈویژن میں ختم کردیا انہوں نے اعلان کیا کہ سی پیک شانگلہ اور سوات سے ہو کر گزرے گی اور یہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی اس میں ائیگی۔انہوں نے بشام اور پورن میں گریڈ سذٹیشن کے قیام کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس کی منظورتی دیدی ہے انہوں نے اقبال ظفر جھگڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں ان کی امد علم کی روشنی لے اایا ۔اب انشاء اللہ شانگلہ بھی ترقی کریگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول