کاشتکاران تمباکو سمیت تمام زمینداروں کے مسائل کا حل ترجیحات میں سر فہرست ہے :اسد قیصر

کاشتکاران تمباکو سمیت تمام زمینداروں کے مسائل کا حل ترجیحات میں سر فہرست ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کاشتکاران تمباکو سمیت تمام زمینداروں کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چھوٹا لاہو ر صوابی میں کاشتکار کو رڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام کاشتکار کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس سے کاشتکار رہنماؤں لیاقت یوسفزئی، ذوالفقار خان ، انور خان ،آیاز خان ، محمد علی ،ڈاکٹر فضل الہٰی اور ذاہد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کینال کے توسیع منصوبے سے علاقے کا بنجر اور بے آب وگیا علاقہ سیراب ہوگا جس سے علاقے کی زراعت اور کھیتی باڑی پر مثبت اوردورس اثرات مرتب ہو ں گے انہوں نے کہا کہ وہ کاشتکارروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر ترجیح بنیادوں پر حل کرے گے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں کاشتکار ریڈکی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو ان کا بنیادی حق ملے گا ۔سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ تمباکو علاقے کی ایک اہم فصل سے ان کا کوئی تعلق نہیں تمباکو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی عرض سے وہ بحیثیت سپیکر پی ٹی سی کے دفتر گئے جبکہ ان کی کاوشوں سے تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل سے متعلق صوبائی اسمبلی سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جبکہ ایم این اے عاقب اللہ خان نے تمباکو کے کاشتکاروں کا مسئلہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا اوران کی کاوشوں سے یہ مسئلہ قومی اسمبلی کی متعلقہ مجلس قائمہ کے سپر د کیا گیا ہے ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل سے متعلق انہوں نے صوبائی اسمبلی میں ایک اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے علاوہ چیئر مین تمباکوبورڈ اور دیگر اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ زمینداروں کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلندکریں گے اور اس بارے میں کوئی بھی ان کے سرکی قیمت نہیں لگاسکتا اور نہ ہی وہ زمینداروں کے مفادات ہر کوئی سودہ بازی کریں گے انہوں نے کہا کہ زمیندار جس تکلیف سے کاشت کر تاہے اس کی تکلیف کا انہیں بخوبی اندازہ ہے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کاشتکاروں کی آواز بنیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی کمی بیشی ہو سکتی ہے مگر علاقے کے عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ان کا قلم ودفتر عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال ہو رہا ہے اور وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زرعی اراضی کو کرنے کی غرض سے صوابی کے مختلف مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تربیلہ صوابی آنے والی بجلی کی ہا ئی پاور لائن کے منصوبے کی تکمیل میں ان کی دوسالوں کی مسلسل محنت اور ان کاترقیاتی فنڈ بھی شامل ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج کی تکلیف ختم ہو گئی ہے جبکہ ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت جلئیامبار ،زیدہ ،مرغز ،اور کلابٹ سمیت مختلف مقامات پر بجلی کے فیڈر لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا اگر وفاق نے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں علاقے سوئی گیس فراہم نہ کی و علاقے کے عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلیں گے۔قبل ازیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ کاشتکاروں اور کے مسائل کے حل کے لئے سپیکر اسد قیصر اور ایم این اے عاقب اللہ خان کے کردار اور کاوشوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لے رہیں ہیں اس بارے میں سپیکر اسد قیصر کا کردار لائق تحسین ہے۔