ملک سے جہالت کا خاتمہ وزیر اعظم نواز شریف کا مشن رہا ہے :اقبال ظفر جھگڑا

ملک سے جہالت کا خاتمہ وزیر اعظم نواز شریف کا مشن رہا ہے :اقبال ظفر جھگڑا

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنرخیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ علم کی روشنیاں جھالت کے اندھیروں کو بھگا دیتی ہیں۔اور وزیراعظم پاکستان کا یہ مشن رہا ہے کہ وہ ملک کو جہالت کی اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے ائیں۔تاکہ ملک وقوم ترقی کریں۔وہ گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام ،ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر لوگ ویسے اعتماد نہیں کرتے وہ تین بار وزیراعظم منتخب رہے۔اور بھاری اکثریت سے۔اسلئے کہ انہوں نے ملک وقوم کی ترقی کیلئے کام کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں حکومت کو عوام سپورٹ کرتی ہے اور ائندہ بھی ترقی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام یونیورسٹی کی جانب ایک قدم ہے اور وزیراعظم بہت جلد اسے یونیورسٹی کا درجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان و عوام علم کی بہت قدر کرتے ہیں اسلئے ان کا اولین مطالبہ کیمپس کا قیام تھا انہوں نے شانگلہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کیا اس سے پہلے انہوں نے انجنیئر امیر مقام مشیر وزیراعظم پاکستان اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کرنل(ر) عثمان گل کے ہمراہ الپوری میں سوات یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کیا اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول