ڈیرہ، قیمتی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکا م بنا دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ سردار شجیل خان بلوچ کی قیادت میں وائلڈ لائف کے عملہ نے درابن چیک پوسٹ پرٹوڈی موٹرکار کے زریعے غیر قانونی شکار کے زریعے پکڑی گئی 25کونجیں بلوچستان سے لکی مروت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ڈیرہ دریا خان پل کے قریب کاروائی کے دوران صادق آباد سے پشاور ڈبوں میں سینکڑوں بٹیرے سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ،محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کا ڈی ایف او کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او سردار شجیل خان بلوچ کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف کی درابن چیک پوسٹ پر تعینات عملہ نے ٹوڈی موٹر کارمیں بلوچستان سے لکی مروت جانیوالی 25 کونجیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی یہ کونجیں کار کی ڈگی میں چھپائی گئی تھی کونجوں کے شکار پر سختی سے پابندی ہے وائلڈ لائف سٹاف نے کونجوں کے شکاری اصغر سکنہ لکی مروت کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کیا کونجوں کو وائلڈ لائف عملہ نے تھانہ صدر کے قریب قائم وائلڈ لائف پارک میں چھوڑ دیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے دریا خان چیک پوسٹ کے قریب صادق آباد سے پشاور بٹیرے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈبوں میں موجود سینکڑوں بٹیرے برآمد کرلیئے۔ ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف سردار شجیل خان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ ہر وقت محکمہ کے مفاد میں متحرک ہے کسی کو غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دینگے غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔