8ستمبر کو ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ، غلام مرتضیٰ

8ستمبر کو ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ، غلام مرتضیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس 127 ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ 8ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ، دو آزاد امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں اور ایم کیو ایم انتشار کا شکار ہے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ آج یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں رمضان لاسی گوٹھ، عیسیٰ کاتیار میں کارنر میٹنگز اور غازی ٹاؤن اور آنسو گوٹھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے، راجہ عبدالرزاق بلوچ، سلمان عبداللہ مراد بلوچ، میر عباس تالپور اور حسن کونسلر نے بھی خطاب کیا۔ مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملیر کے عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ اس حلقے کے عوام نے شہید عبداللہ مراد بلوچ کو کامیاب کیا تھا جنہیں دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ضلع کا قیام بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا جس کا مقصد ملیر کی ترقی تھا، آج ملیر مختلف مسائل کا شکار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر