اسلام آباد،بلیک لسٹ ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش پر گرفتار

اسلام آباد،بلیک لسٹ ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش پر گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اغوا برائے تاوان اور بچوں کے اغوا کے مقدمے میں ملوث بلیک لسٹ ملزم کو بیرون ملک فرار کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ریحان بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ بچوں کے اغوا سمیت اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے اور گوجرانوالہ پولیس نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کرکے ملزم کو بلیک لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ اتوار کے روز ملزم اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ީر رہا تھا کہ اس دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ابتدائی تفیش کے بعد اسے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر