"سلام پاک افواج ‘‘تقریری مقابلہ آج منعقد ہوگا

"سلام پاک افواج ‘‘تقریری مقابلہ آج منعقد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) 61ونگ عبداللہ شاہ غازی سندھ رینجرز اور ضلع شرقی محکمہ تعلیم کے تعاون سے پیش ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے اور وطن کی حفاظت پر مامور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "سلام پاک افواج تقاریری مقابلہ "آج صبح 10بجے گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول جیکب لائن نمبر2نزد کیپری سنیما منعقد ہوگا تقریب میں ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز شاہد عامر خان ،سکینڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی ،لیڈی آفیسر پاک آرمی ثناء رحمن ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن انیسہ بھگیوخصوصی شرکت کرینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر