شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کا تعزیتی ومذمتی اجلاس،خود کش دھماکے کی مذمت

شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کا تعزیتی ومذمتی اجلاس،خود کش دھماکے کی مذمت

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کا تعزیتی ومذمتی اجلاس ،مردان سیشن کورٹ پر دہشت گردوں کا خودکش دھماکہ میں شہید وکلاء ،پولیس اہلکاراور عوام کے غم اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت متاثرہ خاندانوں کی داد رسی اور مالی معاونت کریں۔پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج جلد سے جلد ادا کیا جائے۔شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت محمد یونس سرپرست اعلیٰ منعقد ہوا ،اجلاس میں مردان میں ہونے والے خود کش دھماکہ کی شدیدمذمت کی گئی۔دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آفتاب حسین نے کہا کہ معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے دہشت گرد ملک میں بے چینی پھیلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی اور مالی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔دھماکہ میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں انور حسین،خالد خان،سرفراز خان،آفتاب حسین،صابر حسین،عطاء اللہ خان،فضل ربی،افتخار حسین،غازی احمد،نوید عالم،عرفان اللہ،ذاکر حسین،مشتاق احمد،وزیر محمد ،گوہر علی ،حیدر علی اوردیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر