ضرب عضب اور رینجرز آپریشن ملک بھر میں شروع کیاجائے، مولانا ملک اجلال حیدر

ضرب عضب اور رینجرز آپریشن ملک بھر میں شروع کیاجائے، مولانا ملک اجلال حیدر

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبرپختونخواہ کے نائب صدر مولانا ملک اجلال حیدر الحیدری نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین شہیدوں کے خون سے گلنار ہے دہشتگردی کے تمام شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جائے دہشتگردی کے خاتمہ اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بغیر کسی رعایت کے عمل کیا جائے ضرب عضب اور رینجرز آپریشن ملک بھر میں کیئے جائیں تاکہ پورے ملک سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا کیا جاسکے اقتصادی راہداری کے مشرقی ،مغربی روٹ کو یکساں اہمیت دی جائے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرکے محرومیوں کی آگ نہ بھڑکائی جائے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے امامیہ مسجد محلہ جوگیانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ریجنل صدر سید اسلم حسین شاہ بھی موجود تھے علامہ حیدری نے باور کرایا کہ نواسہ رسول اما م حسین ؑ کا غم تمام شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے ۔لہٰذہ آمدہ محرم الحرام میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی جو ضابطہ عزاداری جاری کریں گے ملک بھر کے ماتمی عزادار اس پر بھرپور عمل درآمد کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر