صوابی میں مشترکہ آپریشن کے دوران بارودی مواد برآمد

صوابی میں مشترکہ آپریشن کے دوران بارودی مواد برآمد

صوابی ( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس ، سی ٹی ڈی ، بی ڈی ایس سکواڈ ، ڈی ایس بی ، آر آ ر ایف اور ایلیٹ فورس نے ملک آباد گدون میں مشترکہ آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرے ہوئے دو پریشر ککر بر آمد کر کے ناکارہ بنا کر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا گیاجب کہ آپریشن کے دوران 36مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک آباد علاقہ گدون میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان آبازئی ،ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان بمع ضلعی پولیس نفری سی ٹی ڈی، آر آر ایف، بی ڈی ایس فورسز کے ہمراہ ملحقہ پہاڑوں میں سرچ اپریشن کی ،دوران سرچ اپریشن خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک خالی کھنڈر کے کمرہ میں چند شدت پسند تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر پولیس نے مہارت کے ساتھ مکان پر پہنچتے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا کمرہ میں 2پریشر کوکر 12کلو بارود سے بھری ہوئی پڑی تھی ،بی ڈی ایس سپیشل سکواڈ نے انتہائی مہارت کے ساتھ اس کو ناکارہ بنا کر کسی بھی علاقہ کو بڑی تباہی سے بچ گیے،جس میں کیل،چھری،پتری،بیرنگ و دیگر جان لیوا اوزار موجود تھے ،یاد رہے 25اگست کو صبح آفتاب طلوع سے پہلے پولیس کی سرچ اپریشن کے دوران بھی ایک پریشر کوکر کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا تھا #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر