سیاسی گرما گرمی، بلاول بھٹوبھی میدان میں، حکومت کیخلاف تحریک کا اصولی فیصلہ، آغاز لاہور سے ہوگا

سیاسی گرما گرمی، بلاول بھٹوبھی میدان میں، حکومت کیخلاف تحریک کا اصولی ...
سیاسی گرما گرمی، بلاول بھٹوبھی میدان میں، حکومت کیخلاف تحریک کا اصولی فیصلہ، آغاز لاہور سے ہوگا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی پانامہ لیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، احتجاج کا آغاز لاہور سے ہوگا تاہم اس دوران دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں کے بجائے سیاسی جلسے کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجی تحریک کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت سے تجاویز بھی مانگ لی ہے ۔ پی پی چیئرمین تحریک کی قیادت خود کریں گے، ستمبر کے تیسرے ہفتے بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب کا دورہ بھی متوقع ہے۔احتجاجی تحریک کا فیصلہ عوام کی جانب سے تحریک انصاف کو ملنے والی پذیرائی دیکھ کر کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے قریبی ساتھیوں سے مشورے بھی شروع کردیئے ہیں جبکہ۔پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت نے بلاول بھٹو کو عید کے بعد پنجاب کے ہنگامی دورے کا مشورہ دیا ھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں