مقبوضہ کشمیر ،شوپیاں میں جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ،کرفیو برقرار، زندگی معطل،قابض فوج کو مرچوں والے ہینڈ گرنیڈ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

مقبوضہ کشمیر ،شوپیاں میں جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ،کرفیو برقرار، زندگی ...
مقبوضہ کشمیر ،شوپیاں میں جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ،کرفیو برقرار، زندگی معطل،قابض فوج کو مرچوں والے ہینڈ گرنیڈ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسٹھ ویں روز بھی زندگی معطل ہے، شوپیاں میں گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کے بعد صورتحال بھی انتہائی کشیدہ ہے،گھروں میں قید کشمیریوں کو شدید غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے آل پارٹیز وفد کی آمد کے موقع پر مقبوضہ وادی میں تشدد کی نئی لہر دیکھی جاری ہے ، گزشتہ روز شوپیاں میں جھڑپوں اور سرکاری عمارت کو جلانے کے واقعہ کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ سری نگر سمیت اکثر علاقوں میں کرفیو بھی برقرار ہے جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ لوگوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، کالج ،سکول اور کاروباری ادارے بھی بند ہیں۔مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھاتے فوجیوں کو مرچوں والے ہینڈ گرنیڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دےد ی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالے قابض افواج کے سامنے گزشتہ دو مہینوں سے سر بکف کھڑے ہیں۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ان کے قدم میں لغزش تک نہیں آئی۔