خبردار،سونے سے پہلے سمارٹ فون سے کھیلنا بہت خطرناک ہے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ بستر پر لیٹے لیٹے اپنے سمارٹ فون سے کھیلتے ہیں؟ اگر ہاں تو محتاط ہوجائیں کیونکہ ایسا کرنا آپ کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے، یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ امریکہ میں ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آیا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سونے سے قبل سمارٹ فونز کا استعمال سب سے پہلے تو نیند کو متاثر کرتا ہے۔سمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو بتاتی ہیں کہ جاگتے رہو ابھی سونے کا وقت نہیں ہوا۔سمارٹ فون ہاتھ میں ہونے سے دماغ نیند کا باعث بننے والے کیمیکل میلاٹونین کی مقداربھی نہیں بڑھاتا نہیں۔ کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے استعمال کا نظام الاوقات طے کرنا چاہئے اور سونے سے کم از کم ایک گھنٹے پہلے اسکرینز کو آنکھوں کے سامنے نہیں لانا چاہئے۔