ہنگو میں مکان کے باہر سے 2دستی بم برآمد

ہنگو میں مکان کے باہر سے 2دستی بم برآمد
ہنگو میں مکان کے باہر سے 2دستی بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہنگو کے علاقے خرسا بانڈہ میں مکان کے باہر سے 2 دستی بم برآمد ہوئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خرسا بانڈہ کے علاقے میں ایک مکان کی بیرونی دیوار میں نصب دستی بم برآمد ہوئے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ ( بی ڈی ایس ) کے عملے نے ناکارہ بنادیا ۔

لاہور اور پشاور میں یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل شرو ع ، ریہرسل میں توپیں چلائی جائیں گی ، عوام خوفزدہ نہ ہوں : آئی ایس پی آر

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم گھر کی بیرونی دیوار میں نصب تھے جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا تاہم بروقت پتہ چلنے کے بعد کارروائی کی گئی اور انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

ہنگو -