مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سڑک پر کام کرتے 2مزدور جاں بحق

مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سڑک پر کام کرتے 2مزدور جاں بحق
مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سڑک پر کام کرتے 2مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستانکے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نےسڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستونگ کے علاقے دشت میں نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ کے بعدحملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ 

مزید :

قومی -