پاناما لیکس معاملہ :سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلا ف نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نوا ز شریف کے خلاف دائر نااہلی کے ریفرنس کو مسترد کر دیا ۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے شیخ رشید کی جانب سے پاناما لیکس پر وزیرا عظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائرریفرنس ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی آفس نے شیخ رشید کو اس حوالے سے جواب بھی بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے ساتھ ثبوت منسلک نہیں ہیں جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس قابل سماعت نہیں ہے ۔