ترکی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں سے سچی محبت کا ثبوت دے دیا، بنگلہ دیش کو زوردار جھٹکا دے دیا

ترکی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں سے سچی محبت کا ثبوت دے دیا، بنگلہ دیش کو ...
ترکی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں سے سچی محبت کا ثبوت دے دیا، بنگلہ دیش کو زوردار جھٹکا دے دیا

  


استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے پاکستان کے ساتھ یک زبان ہوکر بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کا الزام لگاکر جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیئے جانے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں میر قاسم علی کی پھانسی کو افسوس ناک قرار دیا  گیاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس سو اکہتر کی جنگ کو بنیاد بنا کر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ اس غلط روش سے بنگلہ دیشی عوام میں بھی بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔63سالہ میر قاسم علی کو پاکستان سے محبت کی سزا دیتے ہوئے دوروز قبل کشیم پور کی سنٹر ل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔ میر قاسم علی پر انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

منگل کو سپریم کورٹ نے میر قاسم کی سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد میر قاسم نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو بنگلہ دیش میں پھانسیاں دی جاچکی ہیں۔بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2010ء میں 1971ء کے جنگی جرائم کی خصوصی عدالت قائم کی تھی۔بنگلہ دیشی حکومت اس سے قبل بھی متنازعہ عدالتی کارروائی کے ذریعے جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو پھانسی دے چکی ہے۔ مئی 2016 میں مطیع الرحمان نظامی ، نومبر 2015 میں علی احسن مجاہد اور صلاح الدین چوہدری ، اپریل 2015 میں قمر الزمان، دسمبر 2013 میں عبدالقدیر ملا کو پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان واقعات پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔

محفوظ ترین ممالک کی نئی فہرست آگئی، کونسا ملک پہلے نمبر پر ہے ؟ آپ بھی جانئے 

بنگلہ دیشی حکومت انسانی حقوق گروپ کی جانب سے ظاہر کی گئی تشویش بھی مسترد کرچکی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کوپھانسیوں کے خلاف بنگلہ کے دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میںمظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ میرقاسم علی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد تھے،ان کی پھانسی کے خلاف آج (پانچ ستمبر) آدھے دن کی ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں