اورنگی ٹاﺅن میں 2 خواتین کے قتل کا ڈراپ سین، ملزمہ فہیمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر بہن اور بھابھی کو قتل کیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاﺅن میں 2 خواتین کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور پولیس نے ملزمہ فہیمہ اور اس کے آشنا انیس کو گرفتار کر لیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزم انیس نے پولیس حراست میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے فہیمہ کو پسند کرتا ہے اور اس کے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم فہیمہ کے گھر والے اس پر راضی نہ تھے جس پر دونوں نے مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ملزم نے بتایا کہ انہوں نے فہیمہ کے باپ، بھائی، بھابھی اور بہن کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور تمام گھر والوں کو سالن میں نشہ آور گولیاں ملا کر کھلا دیں جس کے بعد رات 3 بجے فہیمہ نے فون کر کے اسے اپنے گھر بلایا۔ ملزم انیس نے بتایا کہ اس نے دونوں خواتین کے ہاتھ اور پاﺅں پکڑے جبکہ فہیمہ نے چاقو کے وار کر کے انہیں قتل کر دیا۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
ملزم کے مطابق اسی دوران فہیمہ کے والد کی آنکھ کھل کر جس پر وہ باقی افراد کو قتل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس نے ملزم انیس کے بیان کے بعد ملزمہ فہیمہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔