صدقہ خیرات کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، معاشرے کو آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے: پرویز رشید

صدقہ خیرات کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، معاشرے کو آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں ...
صدقہ خیرات کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، معاشرے کو آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے: پرویز رشید

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاشرے کے افراد ضرورت سے زائد اشیاءعطیہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انٹرنیشنل چیریٹی ڈے کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ معاشرے میں صدقہ خیرات دینے کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ و خیرات دیتے ہیں، میں یقین نہیں کرتا اور اگر کرتے بھی ہیں تو وہ کام نظر نہیں آتا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم اضافی اشیاءضرورت مندوں کو نہیں دیتے حالانکہ معاشرے کے افراد ضرورت سے زائد اشیاءعطیہ کر سکتے ہیں اور اب تو آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں