سپیکر نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے چاروں ریفرنس مسترد کر دیے ، عمران خان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال، قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

سپیکر نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے چاروں ریفرنس مسترد کر دیے ، عمران خان ...
سپیکر نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے چاروں ریفرنس مسترد کر دیے ، عمران خان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال، قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائرتمام 4ریفرنس جبکہ عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس مسترد کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم کی نااہلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ 2، عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید اور وحید کمال کا ریفرنس مسترد کر دیا جبکہ عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر 2میں سے ایک ریفرنس بھی مسترد کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوادیے ہیں۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک جبکہ جہانگیر ترین اور محمود خان اچکزئی کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے 8ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان ریفرنسز پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام 8ریفرنس شعبہ قانون کو بھجوا دیے ہیں ۔

یوم دفاع : پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کر دیا: ترجمان

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، عوامی تحریک اور دیگر فریقین کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو جمع کرائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے ریفرنس فائل کیے گئے تھے۔

مزید : قومی