محفوظ ترین ممالک کی نئی فہرست آگئی، مالٹا پہلے، قطر دوسرے، سعودی عرب تیسرے نمبر پر

محفوظ ترین ممالک کی نئی فہرست آگئی، مالٹا پہلے، قطر دوسرے، سعودی عرب تیسرے ...
محفوظ ترین ممالک کی نئی فہرست آگئی، مالٹا پہلے، قطر دوسرے، سعودی عرب تیسرے نمبر پر

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کون سا ملک کتنا محفوظ ہے؟نئی رپورٹ سامنے آگئی۔ا مریکی نیوز ویب سائٹ ”ٹیک پارٹ“ کے مطابق محققین نے دنیا کی  171 ریاستوں میں قدرتی آفات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ مطالعہ جاری کیا ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر پیٹر میوک کا کہنا ہے کہ مطالعے میں ماحول اور قدرتی اور انسانی زاویوں سے متعلق تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان میں انفرا اسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور کسی خاص آفت کا سامنا کرنے کی صورت میں تیزی کے ساتھ امداد کی تقسیم کی قدرت شامل ہیں۔قوام متحدہ کے انسٹییوٹ فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیومن سیکیورٹی کی اس فہرست میں دنیا کا محفوظ ترین ملک مالٹا کو قرار دیا گیا ہے، اس فہرست میں قطر دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کی فہرست میں لائبریا کو 56ویں، زمبیا کو 66ویں اور وسطی افریقہ کو 71ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔امریکہ محفوظ ممالک کی فہرست میں 116ویں نمبر پر ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق ونواتو،ٹونگا،فلپائن،گوئٹے مالااوربنگلادیش خطرناک ممالک میں شامل ہیں۔خطرناک ترین پندرہ ممالک میں سے تیرہ براعظم افریقہ میں واقع ہیں، اس ممالک میں قدرتی آفات بعد بحالی کے اقدامات کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔سیلابوں زد میں رہنے والے آسٹریلیااور زلزلوں کے مرکز جاپان کوکو اس فہرست میں مشترکہ طور پر ایک سواکیس واں نمبر ملاہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں