ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن،خود کش بمبار نے خود کو اڑالیا،3دہشتگرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن،خود کش بمبار نے خود کو اڑالیا،3دہشتگرد ...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن،خود کش بمبار نے خود کو اڑالیا،3دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار نے خو د کو اڑالیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تین دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی خطرات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، سرچ آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑالیا جبکہ تین دہشتگردوں کوگرفتار بھی کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ان دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔