کراچی:ٹریلر کے خفیہ خانوں سے سینکڑوں کلو منشیات برآمد،2ملزم گرفتار

کراچی:ٹریلر کے خفیہ خانوں سے سینکڑوں کلو منشیات برآمد،2ملزم گرفتار
کراچی:ٹریلر کے خفیہ خانوں سے سینکڑوں کلو منشیات برآمد،2ملزم گرفتار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں انسداد منشیات فورس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لیکر دوملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار کو قبضہ میںلے لیا۔بتایا گیا ہے کہ حشیش ٹریلر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس کوانسداد منشیات فورس نے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

بتایا گیا ہے کہ اے این ایف حکام نے204کلو گرام حشیش کو قبضہ میں لیا۔جب کہ منشیات لے جانے والے دوملزم گرفتار کر لئے ۔اے این ایف کے مطابق منشیات سے متعلق اطلاعات رات گئے ملی تھیں جس کے بعد مقامی علاقہ میںواقع ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو پکڑا گیا جب کہ منشیات برآمد کر کے ضبط کر رلی۔

مزید : عرب دنیا