جنوبی کور یا میں امریکی میزائل شکن نظام کے مخالف ،جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ غلط طریقے سے حل کرنے کی کوششیں علاقائی مفاد میں نہیں: شی چن پنگ

جنوبی کور یا میں امریکی میزائل شکن نظام کے مخالف ،جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ ...
جنوبی کور یا میں امریکی میزائل شکن نظام کے مخالف ،جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ غلط طریقے سے حل کرنے کی کوششیں علاقائی مفاد میں نہیں: شی چن پنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ ژو (آئی این پی ) چین جمہوریہ کور یا میں امریکی میزائل شکن نظام (تھاڈ) کی مخالفت کرتا ہے ، جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کو غلط طریقے سے حل کرنے کی کوششیں علاقے کی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہیں ، اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا ، چین کورین جزائر اور علاقے میں امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے مسائل کو مذاکرات اور پر امن صلاح و مشورے سے حل کرنا چاہتا ہے ۔ فریقین کو میز پر بیٹھ کر براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل طے کرنے چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی چن پنگ نے جمہوریہ کوریا کے صدر پارک جیون بھائی کے ساتھ جی20-کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا ۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور جمہوریہ کوریا مشترکہ مفادات کے حوالے سے قریبی ہمسائے ہیں اور انہیں علاقے کے امن اور باہمی ترقی کیلئے اپنے طویل المیعاد مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو طویل جدوجہد کا نتیجہ قراردیا اور کہا کہ یہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے ، چین اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات 24سال قبل قائم ہوئے تھے اور اب ان میں سیاسی باہمی اعتماد قائم ہو چکا ہے ، اس کی بنیادیں مضبوط ہیں اور یہ ہر قسم کی مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، اس لئے ہمیں ان تعلقات کو درست سمت میں اس کے کام اور صحت مندانہ ترقی کے ذریعے آگے بڑھانا چاہئے ، دونوں ملکوں کو حساس معاملات پر ایک دوسرے کے موقف کا احترام کرنا چاہئے اور ایسی مشترکہ بنیادیں تلاش کرنی چاہئیں جن پر ترقی کیلئے مساوی اور مضبوط تعاون کا ماحول پیدا کیا جاسکے ۔