چینی صدر کی جی 20-کانفرنس کے مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت ,چینی موسیقی ، لوکل ڈانس ، روایتی گانوں اور رقص کابھی اہتمام

چینی صدر کی جی 20-کانفرنس کے مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت ,چینی موسیقی ، لوکل ...
چینی صدر کی جی 20-کانفرنس کے مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت ,چینی موسیقی ، لوکل ڈانس ، روایتی گانوں اور رقص کابھی اہتمام

  


ہانگ ژو (آئی این پی )چین کے صدر شی جن پنگ نے گذشتہ روز جی 20-کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کے اعزازمیں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا ، اس موقع پر صدر شی اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان نے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے رہے ، ضیافت کا اہتمام ویسٹ لیک کے ساتھ ہوٹل میں کیا گیا تھا ، اکثر رہنما جن میں امریکی صدر باراک اوباما ، روسی صدر بلادی میر پیوٹن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنی فیملز کے ہمراہ ضیافت میں تشر یف لائے انہوں نے صدر شی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ہاتھ ملایا ،ضیافت میں جام صحت تجویز کرتے ہوئے صدر شی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی 20-پلیٹ فارم دوستی ، تعاون اور مستقبل کا پل ہے ، ضیافت میں مہمانوں کیلئے چینی موسیقی ، لوکل ڈانس ، روایتی گانوں اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں مغربی اور مشرقی روایات کا خاص طورپر خیال رکھا گیا تھا ، فنکاروں کے اس مظاہرے کے ہدایت کا ر معروف چینی ڈائریکٹر ژینگ یی ماﺅ تھے ، فنکاروں کے لئے سٹیج جھیل کی سطح سے چند سینٹی میٹر نیچے تیار کیا گیا تھا ، یہ چینی انجینئر ز کی کمال مہارت تھی کہ فنکار جب مظاہرہ کرتے تو یوں محسوس ہوتا جیسے وہ پانی کے اندر اپنے فن کا اظہار کررہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی