زلزلے سے بٹگرام کے سکول میں 57طلباءزخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے

زلزلے سے بٹگرام کے سکول میں 57طلباءزخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے
زلزلے سے بٹگرام کے سکول میں 57طلباءزخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے

  


شاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( پی ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا کے علاقوں میں آنے والے زلزے سے بٹگرام میں 57طلباءمعمولی زخمی ہوئے.تین زیادہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ زلزلے سے بٹگرام کے سکول میں بھگدڑ مچنے سے 57طلباءزخمی ہوئے ہیں ۔ زلزلے کے وقت بچے سکول کی تیسری منزل پر موجود تھے جو خوف و ہراس اور بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے  جن میں سے 54 کو سکول میں ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ تین بچے زیادہ زخمی ہیں جنیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مزید : پشاور