سات سالہ دلہن ،10 سالہ دولہا کی شادی پر چھاپہ، والدین گرفتار

سات سالہ دلہن ،10 سالہ دولہا کی شادی پر چھاپہ، والدین گرفتار
سات سالہ دلہن ،10 سالہ دولہا کی شادی پر چھاپہ، والدین گرفتار

  


جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ کے نواحی علاقہ چک 171 میں نابالغ بچوں کی شادی پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا دلہن کے والدین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک 171 میں 7 سالہ لڑکی کی شادی 10سالہ محمد ذیشان سے ہورہی تھی۔ پولیس کے مخبر نے شادی کی تقریب کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور عین نکاح کے وقت پولیس نے چھاپہ مار کر شادی رکوادی اور دولہا دلہن کے والدین کو گرفتار کرلیا۔

مزید : جھنگ