سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے 8 ریفرنسز موصول، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا: ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے 8 ریفرنسز موصول، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فیصلہ ...
سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے 8 ریفرنسز موصول، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا: ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم سپیکر کی جانب سے کیا گیا فیصلہ بتانے سے گریزاں ہیں۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آٹھ ریفرنسز موصول ہوئے جو وزیراعظم نواز شریف، ایک عمران خان، جہانگیر ترین اور محمود اچکزئی کے خلاف ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کمیشن نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے 4 ریفرنسز موصول ہوئے ہیں جبکہ عمران خان کی نااہلی کے لئے ایک ریفرنس موصول ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک ریفرنس شیخ رشید نے دائر کیا ہے جبکہ سابق ایم این اے سردار عمر فاروق کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس بھی موصول ہو گیا ہے۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق سپیکر کی جانب سے موصول ہونے والے تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے اور الیکشن کمیشن آئین کے مطابق ریفرنسز پر فیصلہ کرے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں