پی ٹی آئی اصل مقصد سے ہٹ چکی، چند لوگ پارٹی پر قابض ہیں: ناراض گروپ

پی ٹی آئی اصل مقصد سے ہٹ چکی، چند لوگ پارٹی پر قابض ہیں: ناراض گروپ
پی ٹی آئی اصل مقصد سے ہٹ چکی، چند لوگ پارٹی پر قابض ہیں: ناراض گروپ

  


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے بانی گروپ اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے کیونکہ چند لوگ پارٹی پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، عمران خان خود درس دیتے تھے کہ صیح کام نہ کروں تو بتانا،جو خود چور ہوں وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے،ہماری تحریک آگے بڑھے گی۔

اتوار کو پاکستان تحریک کے بانی گروپ اکبر ایس بابرکی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف بانی گروپ کے عہدیداروں اور کارکن اجلاس میں شریک ہوئے.اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں تحریک انصاف اپنا قبلہ درست کرے،تحریک انصاف بنانے کا مقصد تبدیلی لانا تھا،روایتی سیاست کو چھوڑنے کا نیا رجحان لانا تھا۔

ہنی مون سے واپسی پر ائیرپورٹ پر دلہن اپنا موبائل فون شوہر کو پکڑا کر واش روم گئی اور پھر کبھی واپس نہ آئی، کہاں غائب ہوگئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دولہا کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

انہوں نے کہا کہ آج کارکن سوچتے ہیں کہ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد تھا،جو خود چور ہوں وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے،تحریک انصاف اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے کیونکہ چند لوگ تحریک انصاف پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں اور ہم عمران خان کے سامنے کھڑے ہوں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہی نئی تحریک شروع کر رہے ہیں،پارٹی کو مفاد پرست ٹولے سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

بھارت میں ایک بُت سے پانی ٹپکنے لگا، لوگوں نے مقدس سمجھ کر بیماریوں سے شفا کیلئے پینا شروع کردیا، لیکن دراصل یہ پانی کہاں سے آیا اور کیوں ٹپک رہا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ایس اکبر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ روایتی سیاست دان ہی احتساب کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا۔ ناراض ارکان نے پارٹی کے اندر سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پارٹی کو قبلہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایس اکبر نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا وہ تحریک انصاف کو جمہوری جماعت بنا کر ہی دم لیں گے۔

مزید : اسلام آباد